ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مدھیہ پردیش میں بی جےپی کولگ سکتاہےزوردارجھٹکا!

مدھیہ پردیش میں بی جےپی کولگ سکتاہےزوردارجھٹکا!

Tue, 16 Aug 2016 19:27:17    S.O. News Service

سنیئربیجےپیلیڈرگورکے’’کانگریسی پرچم‘‘پکڑنےپرقیاسآرائیاںتیز

بھوپال،16اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ بابو لال گور نے سیاسی حلقوں میں اس وقت ہلچل پیدا کر دی جب انہوں نے70ویں یوم آزادی کے موقع پر یہاں منعقد ایک پروگرام میں کانگریس کا جھنڈا تھامے رکھا۔مقامی کانگریس ممبراسمبلی عارف عقیل گزشتہ کئی سالوں سے یوم آزادی پر ’’ پیغام محبت ‘‘پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔کل انہوں نے مذہبی سربراہان، مجاہدین آزادی اور پارٹی کے اہم لیڈروں کو پروگرام کے لئے مدعو کیا تھا۔گور نے مجاہد آزادی کے ناطے پروگرام میں حصہ لیا تھا۔کانگریس ممبر اسمبلی اور سابق اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ بھی پروگرام میں موجود تھے۔بھوپال ٹاکیز سے ایک ریلی نکالی گئی جسے وہاں لوگوں نے روانہ کیا۔اس موقع پر گور نے اپنے ہاتھوں میں کانگریس کا جھنڈا پکڑ لیا۔اس سے ہر کوئی حیران رہ گیا اور سیاسی حلقوں میں بحث تیز ہو گئی۔عقیل نے آج کہا کہ بلاشبہ گور بی جے پی سے ناراض ہیں لیکن وہ پارٹی کے ایک سینئر رکن ہیں اور اس سے دل کی گہرائیوں سے جڑے ہوئے ہیں،کسی نے انہیں کانگریس کا جھنڈا پکڑا دیا اور انہوں نے پروگرام کی حقیقی روح کے تحت پرچم پکڑ لیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں اور کچھ زیادہ نہیں دیکھا جانا چاہئے۔انہوں نے تاہم کہاکہ اگر گور بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوتے ہیں تو پارٹی ان کا کھلے دل سے استقبال کرے گی۔رابطہ کئے جانے پرگور نے کہا کہ وہ مجاہد آزادی کے طور پر ہر سال اس پروگرام میں شامل ہوتے رہے ہیں۔عقیل ان لوگوں کو نوازتے ہیں جوملک کیلئے لڑے۔انہوں نے کہا کہ پروگرام کے دوران کسی نے انہیں ایک پرچم پکڑا دیا اور جیسے ہی انہیں پتہ لگا کہ یہ پرچم ان کی پارٹی کا نہیں ہے، انہوں نے واپس لوٹا دیا۔انہوں نے کہا کہ اس کا خاص معنی نہیں لگایا جانا چاہئے۔انہوں نے زوردیاکہ وہ بی جے پی نہیں چھوڑیں گے۔


Share: